صدر ممنون حسین 10 روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

صدر ممنون حسین 10 روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
صدر ممنون حسین 10 روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

  

جدہ (محمد اکرم اسد)صدر پاکستان ممنون حسین 10روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے.جب وہ مدینہ منورہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اترے تو ان کا استقبال ڈپٹی گورنر مدینہ منورہ سعود الفیصل نے کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق، قونصل جنرل اور دوسرے افسران بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان اپنے ۱۰ روزہ نجی دورے میں پہلے مرحلے میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے اور درود سلام پیش کرینگے جبکہ نوافل ادا کرینگے اور کچھ دن وہیں قیام کریں گے جہاں وہ رمضان کے ابتدائی روضے بھی رکھیں گے اسکے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئیے مکہ مکرمہ تشریف کے جاینگے .صدر پاکستان کے ساتھ انکے اہل خانہ اور عزیز و اقارب شامل ہیں

مزید :

عرب دنیا -