امریکی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی سعودی شہزادی گرفتار، یہ دراصل کون تھی ؟ پکڑے جانے پر ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکار بھی دنگ رہ گئے

امریکی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی سعودی شہزادی گرفتار، یہ دراصل ...
امریکی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی سعودی شہزادی گرفتار، یہ دراصل کون تھی ؟ پکڑے جانے پر ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکار بھی دنگ رہ گئے

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک)  امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں پولیس نے ایک امریکی خاتون کو خود کو سعودی شہزادی بتا کر امریکی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا ہ، خاتون اپنے کئی فرضی ناموں سے مشہور تھی اور ریاست میں مختلف جگہوں پر مختلف ناموں سے جانی جاتی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا ہے کہ خاتون کا اصلی نام لٹویا مہنی اسمتھ ہے۔

مقامی نیو ز ویب سائٹ کے مطابق خاتون کے گرفتار خاتون پہلے بھی کئی دفعہ بھیس بدل کر سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کر چکی ہے اور اس خاتون پر سفارتخانے کی جانب سے پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی تھی لیکن اس دفعہ اس خاتون نے سعودی شہزادی کا روپ دھار لیا تھا ۔یہ جعلی سعودی شہزادی گرفتار ہونے کے باوجود بضد تھی کہ وہ سعودی سفیر سے مل کر کچھ دستاویزات دکھانا چاہتی ہے ۔ پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا ہے کہ یہ خاتون امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہے اور پولیس کو کئی کیسز میں پہلے سے ہی مطلوب تھی ۔ امریکی ریاست نے سعودی ریاست سے اس خاتون کی قومیت کا پتہ لگانے کے لیے سعودی سفیروں سے بات چیت کی تھی اورامریکہ میں بھی اس خاتون سے متعلق تمام معلومات اکھٹی کی گئیں تھیں ۔

پولیس کو تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ یہ کوئی سعودی شہزادی نہیں ہے بلکہ سفارتخانے کو اپنے کسی نئے جھانسے میں پھنسانا چاہ رہی ہے  تاہم تحقیقات سے ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس امریکی خاتون کا سعودی سفارتخانے میں داخل ہونے کا اصل مقصد کیا تھا ۔ امریکی پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں خاتون سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -