”ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اب تک عامر کی گیندوں پر۔۔۔“ آئرلینڈ کیخلاف میچ میں عامر کی گیندوں پر 2 کیچ ڈراپ ہوئے تو کمنٹیٹر نے ’شرمناک‘ انکشاف کر دیا، اب تک کتنے کیچ چھوٹ چکے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی عامر پر ”ترس“ آئے گا

”ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اب تک عامر کی گیندوں پر۔۔۔“ آئرلینڈ کیخلاف ...
”ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اب تک عامر کی گیندوں پر۔۔۔“ آئرلینڈ کیخلاف میچ میں عامر کی گیندوں پر 2 کیچ ڈراپ ہوئے تو کمنٹیٹر نے ’شرمناک‘ انکشاف کر دیا، اب تک کتنے کیچ چھوٹ چکے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی عامر پر ”ترس“ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جاری تاریخی ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کے باعث آئرش ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور واحد میچ میں جیت کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 
پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدائی طور پر لڑکھڑائی مگر ٹیل اینڈرز نے سنبھالا دیا لیکن باﺅلرز نے تو آئرش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے فالو آن کر مجبور کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نے عمدہ باﺅلنگ کی۔ اس میچ میں محمد عامر کی باﺅلنگ کی ہر جانب سے تعریف کی جا رہی ہے جبکہ ان کی گیندوں پر دو کیچ بھی چھوڑے گئے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب سے محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں، تب سے لے کر اب تک ان کی گیندوں پر کتنے کیچ چھوڑے جا چکے ہیں؟
یہ جان کر آپ کو ناصرف حیرت ہو گی بلکہ محمد عامر پر ’ترس‘ بھی آئے گا کہ ان کی گیندوں پر اب تک 15 کیچ چھوڑے جا چکے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوتا تو محمد عامر کے کھاتے میں 15 مزید وکٹوں کا اضافہ ہوتا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بہترین باﺅلنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل -