پاکستان کا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا:سابق صدر پرویز مشرف

پاکستان کا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا:سابق صدر پرویز مشرف
پاکستان کا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا:سابق صدر پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے نوا زشریف کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں، انہوں نے میرا حوالہ دے کر مجھے اس مسئلے میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ممبئی حملو ں میں پاکستان ملوث تھا ایسا کہنا تو دور میں ایسی بات سوچ بھی نہیں سکتا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں ملک سے باہر ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کا دفاع کرتا ہوں۔ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا اپنے بیان میں میر انام لینا انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، مجھے اس میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔نواز شریف ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ واضح رہے نواز شریف کا اپنے حالیہ بیان پر قائم رہتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کوئی نئی بات نہیں کر رہا، پرویز مشرف اور رحمان ملک سمیت کئی سیاستدان یہ بات کہہ چکے ہیں.

مزید :

قومی -