نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے: عمران خان 

نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے: عمران خان 
نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے: عمران خان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے اوران کا نام فوری ای سی ایل پر ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ نواز شریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں کیونکہ نوا زشریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگرد بھارت بھیج رہا ہے ، میاں صاحب اپنی صفائی دینے کے بجائے اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ ہماری فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرتا رہا ہے ،پاکستان کے اداروں کے خلاف بیانیہ ترتیب دیا جارہا ہے ،بھارت نے ڈان لیکس کے معاملے کو بھی اٹھایا ، یہی نہیں بھارت اور اسرائیلی لابی پوری دنیا میں اکٹھا کام کرتی ہے۔نوازشریف کے بیان پر بھارت کو بہت فائدہ ہے،نوازشریف نے کس سیاق وسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا جبکہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ یہ گیم کیوں بنایاگیا؟

کپتان کا کہناتھا کہ بھارتی کہتے ہیں کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے،بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے، یہی نہیں دوسری جانب بھارتی میڈیا میں تاثردیاگیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے لیکن اصل میں بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ برکھادت نے کتا ب میں لکھاکٹھمنڈومیں نوازشریف اورمودی چھپ کرملے جبکہ نوازشریف اور مودی کی ملاقات جندل نے کرائی۔نواز شریف 300ارب روپے بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارتے ہوئے اور این آر او کے لئے بیرونی طاقتوں کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اور شہباز شریف کو ملک کی فکر نہیں ہے،ا نہیں استعفی دے دینا چاہیے۔

مزید :

قومی -