”کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کر دی لیکن ۔۔۔“مریم نواز اپنے والد سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئیں ،نیا پنڈورا باکس کھول دیا

”کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کر دی لیکن ۔۔۔“مریم نواز اپنے ...
”کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کر دی لیکن ۔۔۔“مریم نواز اپنے والد سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئیں ،نیا پنڈورا باکس کھول دیا

  

بونیر (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ جس شخص کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا ،جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے ،کیا غدار ایسے ہوتے ہیں ؟کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کردی تھی اور سینکڑوں فوجی جوان شہید ہوئے تھے ،اس جنگ میں سارا الزام اپنے سر پر لینے والا اور فوج کے آگے ڈھال بن کر کھڑا ہونے والا غدار ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کیا اقوام متحدہ میں برہان وانی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے والا غدار ہو سکتا ہے ۔ضرب عضب اور رد الفساد کے آپریشن کو لیڈ کرنے والا غدار ہو سکتا ہے ،کیا بلوچستان کی محرومیوں سے دور کرنے والا غدار ہو سکتا ہے ۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا تو بو نیر بھی نہیں جتنا بڑا جلسہ ہو گیا ،موسم خراب تھا لیکن میں اور میاں صاحب پانچ گھنٹے کا سفر کر کے عوام کے پاس آئے ،عوام کی نواز شریف سے محبت ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے ،اسے کم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔مریم نواز نے کہا کہ جلسے میں نوجوانوں کو دیکھ کر امید ہو گئی ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیراعظم پر غداری کے فتوے منظور ہیں ،دو دن سے میڈ یا پر کیا چل رہا ہے ،اسے دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور کبھی ان کی حالت پر رحم آتا ہے ۔

مزید :

قومی -