اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گردن پر ’’ ٹیٹو‘‘ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا 

اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گردن پر ’’ ٹیٹو‘‘ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا 
اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گردن پر ’’ ٹیٹو‘‘ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون کی گردن بنے ہوئے’’ ٹیٹو ‘‘ نے سوشل میڈیا اور عوام میں ہنگامہ برپا کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق با لی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ان دونوں فرانس میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلے ’کانز‘ میں اپنے جلوے بکھیرنے میں مصروف ہیں اگرچہ ’کانز‘ میں کیمروں کی نظریں صرف دپیکا پڈوکون تک محدود نہیں، تاہم کیمرے کی آنکھوں نے ان کے جسم سے غائب ہونے والے ٹیٹو کے نظر نہ آنے کو ایک دلچسپ خبر ضرور بنادیا۔ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ’کانز‘ کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں ان کی گردن پر گزشتہ کئی سال سے نظر آنے والے ٹیٹو کو اس بار نہیں دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دپیکا کی گردن پر ٹیٹو نظر نہ آ نے پر جہاں ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کیا، وہیں بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دلچسپ خبریں شائع کیں، جن کے مطابق اداکارہ نے ٹیٹو کو مٹایا نہیں بلکہ چھپایا ہے۔

مزید :

تفریح -