سلمان خان نے سونم کپور کو شادی پر اتنہائی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی ، کونسی گاڑی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے ؟ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

سلمان خان نے سونم کپور کو شادی پر اتنہائی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی ، ...
سلمان خان نے سونم کپور کو شادی پر اتنہائی مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی ، کونسی گاڑی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے ؟ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار ’اوڈی ‘تحفے میں دی ہے جس کی قیمت 96 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ میں بھی ادکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -