ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد اسرائیل پہنچ گئے، لیکن کیا کام کرنے؟ ایسا انکشاف کہ پوری مسلم دنیا میں آگ لگ گئی، ہر مسلمان غصے سے آگ بگولا ہوجائے کیونکہ۔۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد اسرائیل پہنچ گئے، لیکن کیا کام کرنے؟ ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد اسرائیل پہنچ گئے، لیکن کیا کام کرنے؟ ایسا انکشاف کہ پوری مسلم دنیا میں آگ لگ گئی، ہر مسلمان غصے سے آگ بگولا ہوجائے کیونکہ۔۔۔

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر اسرائیل پہنچ گئے ہیں اور ان کے دورے کا مقصد ایسا ہے کہ سن کر ہر مسلمان غصے سے آگ بگولا ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر مقبوضہ بیت المقدس میں نئے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل صدر ٹرمپ نے اسرائیل کا دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج شام ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ایوانکا اور جیرڈ کے علاوہ امریکہ کے نائب وزیرخارجہ جان سلیوان اور وزیرخزانہ سٹیون منوچن بھی شریک ہوں گے۔

اسرائیل پہنچنے کے بعد ایوانکا اور جیرڈ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات بھی ہوئی۔ ایوانکا نے اسرائیل پہنچنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیںجن میں سے ایک تصویر کے ساتھ اس نے لکھا ہے کہ ”امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے امریکی عزم کو عملی جامہ پہنانے کی شاندار تقریب اور اسرائیلیوں کی خوشی میں شرکت پر میں بہت خوش ہوں۔“رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوں نے گزشتہ روز اتوار کا دن 1967ءکی جنگ کے بعد ایک بار پھر یروشلم کے الحاق کے دن کے طور پر منایا۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جو کل منگل سے شروع ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -