’برمودا ٹرائی اینگل میں جہاز اس لئے غائب ہوجاتے ہیں کیونکہ اس جگہ ایک شہر۔۔۔‘ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، ایسی وجہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

’برمودا ٹرائی اینگل میں جہاز اس لئے غائب ہوجاتے ہیں کیونکہ اس جگہ ایک ...
’برمودا ٹرائی اینگل میں جہاز اس لئے غائب ہوجاتے ہیں کیونکہ اس جگہ ایک شہر۔۔۔‘ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، ایسی وجہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برمودا ٹرائی اینگل میں جہاز غائب ہونے کے واقعات اب تک معمہ بنے ہوئے تھے لیکن اب اس کے متعلق ایسا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یوٹیوب چینل’دی انفوگرافکس شو‘ (The Infographics show)پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدیوں قبل ’اٹلانٹس‘ نامی جو شہر لاپتہ ہو گیا تھا وہ دراصل سمندر کے اس حصے میں موجود ہے اور یہی شہر اس جگہ پر بحری و ہوائی جہازوں کے غرق ہونے کا سبب بنتا ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس جگہ شہر غرق ہونے کی وجہ سے یہاں سمندر کے پیندے میں میتھین ہائیڈریٹس بڑی مقدار میں موجود ہے، جس سے گیس پیدا ہوتی ہے اور اس گیس سے سمندری پانی کی کثافت کم ہو جاتی ہے۔ اسی گیس کی وجہ سے سمندر کے اس حصے کے اوپر 6کونوں والے بادل بنتے ہیں ۔ یہ وہ دو صورتیں ہیں جو بالترتیب بحری و ہوائی جہازوں کے غرق ہونے کا سبب بنتی ہیں۔یہ علاقہ 15سے 20میل پر محیط ہے، یہاں اس گیس کی وجہ سے ہوا کے شدید دھماکے ہوتے ہیں جن کی رفتار 170میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے اور اس کے سبب بڑی بڑی لہریں اٹھتی ہیں۔ ہوا کی یہ شدت اور خوفناک لہریں بھی جہازوں کے ڈوبنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -