وزیراعظم کی آج کی پریس کانفرنس دراصل پی ٹی وی پر کیوں نہیں دکھائی گئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا ، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ ۔۔۔

وزیراعظم کی آج کی پریس کانفرنس دراصل پی ٹی وی پر کیوں نہیں دکھائی گئی ؟ تہلکہ ...
وزیراعظم کی آج کی پریس کانفرنس دراصل پی ٹی وی پر کیوں نہیں دکھائی گئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا ، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی ابراہیم راجہ نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کا اپنا تھا اور یہ فیصلہ انہوں نے کسی دباﺅ میں آ کر نہیں کیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام دنیا نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم راجہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں سرکاری ٹی وی کے کیمرے موجود تھے اور وہ بظاہر تو ریکارڈنگ کر رہے تھے تاہم ٹی وی پر نہ چلانے کافیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے کی تپش کو ٹھنڈا کرنے کیلئے وزیراعظم کو وہاں فائر فائٹنگ کرنا پڑی ہو گی اور اس کے باعث وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس پر یس کانفرنس پر کسی نقطے یا کسی سوال کے جواب میں کوئی نیا تنازعہ کھڑا ہو جائے اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا ۔
ابراہیم راجہ کا کہناتھا کہ پریس کانفرنس کے دوران سول ملٹری تعلقات کے بارے میں بھی سوال پوچھے گئے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں وہ جمعہ کو کھڑے تھے نوازشریف کے بیان دینے سے قبل۔

مزید :

قومی -