پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کی شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات

پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کی شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات
پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کی شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں  پاکستان کے سفیر خان هشام بن صدیق نے مدینہ منورہ کے ڈپٹی گورنر، شہزادہ سعود الفیصل سے انکے دفتر میں ملاقات کی.

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستانی سفیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات  کا اظہار کیا. ڈپٹی گورنر مدینہ  نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل مدت  تذویراتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا. ڈپٹی گورنر نے پاکستانیوں کی مدینہ شہر کے ساتھ مذہبی اور جذباتی محبت کی  تعریف کی۔دونوں نے اس سال کے عمرہ اور حج کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

سفیر نے پاکستانی عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو مدینہ میں سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔،  شہزادہ سعود نے سفیر کو عمرہ اور حاجیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا. مدینہ  میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل  اور مدینہ میں پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیر بحث آئے.ملاقات میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور نائب قونصل محمد عاطف بھی موجود تھے.

مزید :

عرب دنیا -