2018 میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیا توخانیوال میں میڈیکل کالج بناؤں گا : شہباز شریف 

2018 میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیا توخانیوال میں میڈیکل کالج بناؤں گا : شہباز شریف 
2018 میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیا توخانیوال میں میڈیکل کالج بناؤں گا : شہباز شریف 

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018 میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیا توخانیوال میں میڈیکل کالج بناؤں گا ۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھا کہ خانیوال لودھراں موٹروے کے بعد عبدالحکیم موٹروے بن رہی ہے،خانیوال میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے لئے جدیدکلینک بنایا گیا ہے،17 ارب روپے کے تعلیمی وظائف دیے ہیں ،یہی نہیں پنجاب میں بیروزگار نوجوانوں کیلئے 40 ارب روپے ، کاشتکاروں کو سستی کھاد اوربلاسود قرضے دیے ۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب نے کہاشہبازشریف نے6 مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کہاجبکہ 2013 میں بجلی جاتی تھی واپس آتی نہیں تھی مگر ان 4 سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی ہے۔خانیوال کے ہسپتال میں چوری اوررشوت کادورختم ہوگیا،ہسپتال میں مریض دھکے کھاتے تھے،اب مفت علاج ہوگا۔

وزیراعلی کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کوسب سے شاندارصوبہ بنایاہے،مئی 2018 میں 92 کلومیٹر کا موٹر وے مکمل کیا گیا ہے۔آج سے خانیوال میں سی ٹی سکین مشین کام شروع کردے گی اور ملتان نہیں جاناپڑے گا۔

مزید :

قومی -