پہلا روزہ کس دن ہو گا اور عید الفطر کب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

پہلا روزہ کس دن ہو گا اور عید الفطر کب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل ...
پہلا روزہ کس دن ہو گا اور عید الفطر کب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند منگل کوپیدا ہوگا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی جبکہ عید الفطر16 جون کومنائی جائے گی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کی سیکرٹری جنرل خالد اعجازمفتی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 15 مئی کی سہہ پہر4 بج کر48 منٹ پرپیدا ہوگا، جسے 16 مئی بدھ کی شام غروب آفتاب کے وقت لاہورسمیت ملک کے تمام شہروں میں با آسانی دیکھا جاسکے گا، 16 مئی بدھ کی شام پاکستان کے تمام شہروں میں چاند کی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جس کی وجہ سے 29 شعبان المعظم کی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان المبارک بمطابق 14 جون کو دکھائی نہیں دے گا، اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 16 جون کومنائی جائے گی، چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو کراچی، زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

مزید :

ماحولیات -