”نواز شریف آج بھی میرے ۔۔۔“وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ خیز اعلان کردیا ،کھلبلی مچا دی

”نواز شریف آج بھی میرے ۔۔۔“وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ خیز اعلان ...
”نواز شریف آج بھی میرے ۔۔۔“وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ خیز اعلان کردیا ،کھلبلی مچا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، نواز شریف کو 3 مرتبہ ووٹ دیا اور انہیں ووٹ دینے پر شرمندگی ہے اور نہ ندامت۔ان کا کہنا تھا کہ خلائی ہو یا زمینی مخلوق، ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، پوری جماعت اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ کسی ریاست کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نوازشریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، انہوں نے قومی سیکیورٹی اجلاس کے بعد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں نواز شریف نے کہا ان کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

مزید :

قومی -