”اب نگراں وزیراعظم کا اعلان کل نہیں کیا جاے گا بلکہ ۔۔۔“پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

”اب نگراں وزیراعظم کا اعلان کل نہیں کیا جاے گا بلکہ ۔۔۔“پاکستانیوں کے لیے ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )موجودہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں ،ایسے میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کل نہیں کیاجائے گا بلکہ اب 18مئی کو نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سندھ میں مصروفیت کی وجہ سے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مختلف سیاسی جماعت کے رہنما اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -