بینکوں پر ڈاکہ ڈالنے والے سرغنہ کا سر قلم

بینکوں پر ڈاکہ ڈالنے والے سرغنہ کا سر قلم
بینکوں پر ڈاکہ ڈالنے والے سرغنہ کا سر قلم

  

 جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت داخلہ نے 1423ھ سے عدالتوں میں زیر سماعت ڈاکے کے مشہور ترین مقدمے کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا۔ مقامیمیڈیا کے مطابق گروہ کے سرغنہ کو نشان عبرت بنانے کیلئے اسکا سر قلم کردیا گیا۔ 1423ھ میں سعودی فرانسی بینک پر جدہ کے بوادی محلے میں ڈاکہ ڈالا گیامق تھا۔ مدینہ روڈ پر الراجحی بینک بھی اسی قسم کے واقعہ سے دوچار ہوا تھا۔ اس وقت ایک عرب شہری اور3سعودیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ سعودی عدالتوں میں طویل ترین مدت تک زیر سماعت رہنے والے مقدمات میں سے ایک ہے۔ 16برس سے زیادہ عرصے سے مقدمہ چل رہا تھا۔ 

مزید :

عرب دنیا -