وہ چیز جو آپ کے پاس ہو تو ایٹمی دھماکے کی صورت میں آپ پر آنچ بھی نہیں آئے گی

وہ چیز جو آپ کے پاس ہو تو ایٹمی دھماکے کی صورت میں آپ پر آنچ بھی نہیں آئے گی
وہ چیز جو آپ کے پاس ہو تو ایٹمی دھماکے کی صورت میں آپ پر آنچ بھی نہیں آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) ایٹمی دھماکے کا مطلب ہی خوفناک تباہی ہے جس کی لپیٹ سے کسی شے کا بچنا ممکن نہیں، البتہ محفوظ ایٹمی بنکر شاید وہ واحد جگہ ہیں جو اس ناقابل تصور آفت سے بھی انسان کی جان محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ برطانوی شہری سکاٹ جان لیتھم نے 2003ء میں ایک ایسا ہی بنکر خریدا جس کے اندر کا منظر انہوں نے پہلی بار دنیا کو دکھایا ہے۔ 
سکاٹ نے اس نادر چیز کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ ایٹمی حملے سے بچانے والا بنکر ہے جس میں داخل ہونے کے لئے ایک تنگ سوراخ سے نیچے اتراجاتا ہے جہاں سے 15 فٹ کی گہرائی تک ایک سیڑھی جاتی ہے۔ سیڑھی کے اختتام پر دو کمرے ہیں۔ پہلا کمرہ ڈی کونٹیمینیشن روم ہے جہاں داخل ہونے والوں کے جسم اور لباس کو تابکاری سے پاک کیا جاتا ہے۔ دوسرا کمرہ قدرے بڑا ہے جس میں دو بیڈ ہیں اور زندگی بچانے کے لئے ضروری اشیاء کو سٹورکرنے کی جگہ بھی موجود ہے۔ اس بنکر میں ایک کیمیکل ٹوائلٹ بھی ہے جس میں تمام فضلا پلاسٹک کے ایک بڑے بیگ میں جمع ہوتا ہے۔ 
کئی دہائیاں پہلے بنائے گئے اس بنکر کے اندر آج بھی بہت ہی دلچسپ اور کارگر چیزیں موجود ہیں، ان میں ایک بیٹری باکس، فیوز باکس، فولڈنگ کرسی، بی ٹی جنکشن باکس، نقشے، اور کچھ برتن وغیرہ شامل ہیں۔ اس بنکر سے ضروری پیغامات نشر کرنے کا انتظام بھی موجود ہے اور اسے ٹیلی فون لائن سے کنیکٹ کرنے کا انتظام بھی موجود ہے۔ اس بنکر کے اندر توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اسے شمسی توانائی کے ساتھ بھی منسلک کیا جاسکتا ہے۔ یہ بنکر زیر زمین اتنی گہرائی پر ہے کہ اس کے اندر موجود لوگ کئی ماہ تک ایٹمی تابکاری سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکتے ہیں تاہم اس کے اندر قیام تنہا اور افسردہ کردینے والا عمل ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -