عرب دنیا کا وہ معروف ترین شہر جس پر روسی فوج نے مکمل ’قبضہ‘ کرلیا کیونکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آگئی
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں روس آیا تو صدر بشارالاسد کی مدد کے لئے تھا لیکن لگتا ہے کہ اس کا اصل مقصد کچھ اور ہی ہے۔ ملک کے متعدد شہروں میں پہلے ہی روسی چھاؤنیاں قائم ہو چکی ہیں اور اب یہ سلسلہ روسی دارلحکومت تک بھی پہنچ رہا ہے۔ شام پر صدر ولادی میر پیوٹن کی گرفت اور مضبوط ہوگئی ہے کیونکہ اب دارالحکومت دمشق بھی عملی طور پر روسی فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق روسی فوج کی گاڑیاں دمشق کے جنوبی حصے میں گشت کرتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ یہ وہ حصہ ہے جسے حال ہی میں شدت پسندوں سے آزاد کروایا گیا ہے۔ شہر کے گردونواح میں تمام اہم سڑکوں کی نگرانی بھی روسی فوج کے پاس ہوگی۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ امر باعث حیرت ہے کہ روسی فوج کی اس بڑے پیمانے پر موجودگی کا سلسلہ اب دارلحکومت تک بھی پہنچ گیا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب شام کے اقتدار پر صدر بشارالاسد کی گرفت پہلے ہی کمزور پڑ رہی ہے۔