دبئی کے سمندر میں نوجوان پاکستانی کی انتہائی شرمناک ترین حرکت، جان کر ہی ہر پاکستانی کو شرم آجائے

دبئی کے سمندر میں نوجوان پاکستانی کی انتہائی شرمناک ترین حرکت، جان کر ہی ہر ...
دبئی کے سمندر میں نوجوان پاکستانی کی انتہائی شرمناک ترین حرکت، جان کر ہی ہر پاکستانی کو شرم آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی نوجوان نے سرعام بے حیائی کا مظاہر کر کے اپنی عزت بھی گنوائی اور ساتھ ہی اپنے ہموطنوں کے سر بھی شرم سے جھکا دئیے۔ اسے ساحل سمندر پر ایک نوعمر غیر ملکی لڑکے کو جنسی ہراساں کرتے ہوئے لڑکے کی ماں نے دیکھ لیا، جس کے شور مچانے پر اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ 
خلیج ٹائمز کے مطابق پبلک پراسیکیوشن ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 27 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے کرغستان سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے کا اس وقت تعاقب کیا جب وہ جمیرہ کے ساحل پر تیراکی کررہا تھا۔ اس نے بار بار لڑکے کو اپنے قریب کیا اور ایک موقع پر اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے جسم پر غیر مناسب جگہ پر چھوا۔ 
ملزم کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ غیر ارادی طور پر ہوا۔ لڑکے کی ماں نے بتایا کہ ’’میں کچھ فاصلے پر موجود تھی جب میں نے اپنے بیٹے کے قریب اس شخص کو دیکھا۔ وہ میرے بیٹے کا تعاقب کررہا تھا اور اس سے بات کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ جب میرا بیٹا نہا کر واپس آیا تو میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا تھا۔ وہ مجھے پریشان اور شرمندہ سے نظر آیا۔ اس نے بتایا کہ ایک شخص اس کا تعاقب کررہا تھا اور غیر مناسب انداز میں اسے چھو رہا تھا۔‘‘ 
یہ بات سن کر لڑکے کی والدہ نے پاکستانی نوجوان سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وہ بھاگ کھڑا ہوا۔ خاتون کے شور مچانے پر آس پاس موجود لوگوں نے اسے پکڑلیا۔ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع کی گئی اور موقع پر ہی اس نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور فیصلہ 27مئی کے روز متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -