رمضان کی آمد سے قبل دبئی میں پاکستانی شہری نے 9 پاکستانی نوجوانوں کو ایسے شرمناک ترین کام پر مجبو رکردیا کہ جان کر ہی ہر شخص کانوں کو ہاتھ لگائے، یہ تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ۔۔۔

رمضان کی آمد سے قبل دبئی میں پاکستانی شہری نے 9 پاکستانی نوجوانوں کو ایسے ...
رمضان کی آمد سے قبل دبئی میں پاکستانی شہری نے 9 پاکستانی نوجوانوں کو ایسے شرمناک ترین کام پر مجبو رکردیا کہ جان کر ہی ہر شخص کانوں کو ہاتھ لگائے، یہ تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ۔۔۔

  

شارجہ سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان کی آمد آمد ہو تو انسان کا ذہن نیکی کی جانب مائل ہوتا ہے مگر بعض ایسے شیطان بھی ہیں جو عین اس مہینے میں گناہ کے کاموں کے لئے پہلے سے زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔ شارجہ کریمنل کورٹ میں پانچ ایسے ہی پاکستانی شہریوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے رمضان میں گداگری کروانے کے لئے معذور پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات لے جانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ اس گینگ پر عائد کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ وہ معذورافراد سے شارجہ کی سڑکوں پر بھیک منگواتے ہیں اور خصوصاً رمضان میں گداگری کے لئے لوگوں کو پاکستان سے لے کر جاتے ہیں۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ بدبخت ملزم پاکستان سے کمسن معذوربچوں کو بھی وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات لاتے ہیں تاکہ ان سے بھیک منگوائی جاسکے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس گینگ کے ظلم کا نشانہ بننے والے ان 13 افراد سے معلومات حاصل کی گئی ہیں جن میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جس کا اس وقت نفسیاتی علاج جاری ہے۔ 

بھیک منگوانے کے لئے متحدہ عرب امارات لائے گئے افراد مختلف قسم کی معذوریوں کا شکار ہیں، ان میں سے کوئی ہاتھ سے محروم ہے تو کسی کی ٹانگ نہیں ہے اور کچھ پیدائشی معذوری کے شکار ہیں۔ معذور افرا د کو پاکستان سے متحدہ عرب امارات لاکر ان کی خصوصی تربیت کی جاتی ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ہمدردی حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ پیسہ اکٹھا کرسکتے ہیں۔ پولیس نے ان افراد کو مختلف جگہ سے گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ انہیں پانچ پاکستانی شہری بھیک منگوانے کے لئے شارجہ لائے تھے۔ 

ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ بڑی تعداد میں معذور افراد کو پاکستان سے متحدہ عرب امارات لاتے ہیں تاکہ ان سے بھیک منگوائی جاسکے۔ پکڑے گئے بھکاریوں میں سے کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ملازمت کا جھانسہ دے کر متحدہ عرب امارات لایا گیا تھا لیکن بعدازاں بھیک مانگنے پر لگادیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -