امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف پاکستان سے امریکہ روانہ

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف پاکستان سے امریکہ روانہ
امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف پاکستان سے امریکہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں نوجوان کو کچلنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے  پاکستان سے امریکہ کیلئے روانہ کر دیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت کار کرنل جوزف پاکستان سے خصوصی طیارے سے امریکہ روانہ ہوچکاہے جو ایک مستند سفارت کار ہے جسے مکمل استثنی حاصل ہے،اس پرپاکستانی فوجداری،دیوانی ،انتظامی قوانین لاگونہیں ہوتے۔پاکستان نے امریکہ سے اس کی سفارتی استثنی ختم کرنے کی درخواست کی تھی جسے امریکہ نے مسترد کردیا تھا،تاہم امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ اس کا ویانا کنونشن کے قانون کے مطابق ٹرائل ہوگا۔دوسری جانب پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈامریکی حکام کے حوالے کردیا ہے۔اس سے قبل اس کا نام بلیک لسٹ سے بھی نکالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔