طالبان کا جلال آباد کی سرکاری عمارت پر حملہ،جھڑپوں میں9شہری ہلاک

طالبان کا جلال آباد کی سرکاری عمارت پر حملہ،جھڑپوں میں9شہری ہلاک
طالبان کا جلال آباد کی سرکاری عمارت پر حملہ،جھڑپوں میں9شہری ہلاک

  

جلال آباد (این این آئی)افغان شہر جلال آباد میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں کم ازکم نو شہری ہلاک ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ان حملہ آوروں نے اس مشرقی شہر میں واقع ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیااس دوران9 شہری مارے گئے۔ ننگر ہار صوبے کے حکام کے مطابق اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف فنانس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہ اپنی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی لے آئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -