سعودی نجی ہسپتالوں کا 90 فیصد عملہ غیر ملکی ہے: رپورٹ

سعودی نجی ہسپتالوں کا 90 فیصد عملہ غیر ملکی ہے: رپورٹ
سعودی نجی ہسپتالوں کا 90 فیصد عملہ غیر ملکی ہے: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے این این)سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 2017 کے آخر میں نجی ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 1 11ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جوکل عملے کا 90 فیصد ہیں جن میں ڈاکٹرز، نرسیں اور فارماسسٹ سب شامل ہیں۔
سعودی اخبار نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں واضح کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 12891 پائی گئی۔مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ نجیہ سپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں کل طبیب 33840 ہیں ان میں 92 فیصد غیر ملکی ہیں، ان میں غیر ملکی ڈاکٹروں کی تعداد 30827 اور سعودی ڈاکٹروں کی تعداد 3013 ہے۔ ان میں غیر ملکی ڈینٹسٹ کی تعداد 9199 اور سعودی ڈینٹسٹ کی تعداد 1221 ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتالوں میں نرسوں کی مجموعی تعداد 45895 ہے ان میں 94 فیصد غیر ملکی (43216 ) اور سعودی نرسوں کی تعداد 2679 ہے۔ فارماسسٹس بھی سعودیوں کے مقابلے میں غیر ملکی زیادہ ان کی تعداد 21021 ہے جبکہ سعودی فارماسسٹ 1134 ہیں۔ سعودی عرب کے نجی ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں امدادی طبی عملے کی تعداد 22001 ہے ان میں سے 16068 غیر ملکی اور 5933 سعودی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -