باپ جن نکالنے کے بہانے اپنی ہی 15سالہ بیٹی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا لیکن ماں اس دوران کیا شرمناک ترین حرکت کرتی رہی ؟جان کر آپ کی بھی روح تڑپ اٹھے گی

باپ جن نکالنے کے بہانے اپنی ہی 15سالہ بیٹی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ...
باپ جن نکالنے کے بہانے اپنی ہی 15سالہ بیٹی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا لیکن ماں اس دوران کیا شرمناک ترین حرکت کرتی رہی ؟جان کر آپ کی بھی روح تڑپ اٹھے گی

  

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپین میں باپ جن نکالنے کے بہانے اپنی سگی بیٹی اور اس کی دو دوستوں کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ،شکایت موصول ہونے پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپین میں جاوئیر جی ڈی نامی شخص مسلسل اپنی 15سالہ سگی بیٹی اور اس کے دو سہلیوں کو جن نکالنے کے بہانے گھرمیں زیادتی کا نشانہ بنا تا رہاجبکہ گھر میں موجود ملزم کی اہلیہ بھی یہ شرمناک کام ہوتا ہوا دیکھتی رہی ۔ملزم جاوئیر کا کہنا ہے کہ وہ بد قسمتی کو ختم کرنے کے لیے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے ۔دوسری جانب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس جرم میں ملزم کو 45سال قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ اس کی بیوی کو بھی 9سال جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے ۔ملزم کی اہلیہ پر الزام ہے کہ جس وقت اس کے گھر میں بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوتی تو وہ بھی گھر میں موجود ہوتی تھی اور لڑکیوں سے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھتی تھی ۔

مزید : جرم و انصاف