سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتا ر

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتا ر
سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتا ر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ شاہان کے قریب متعلقہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو دھر لیا ،جس کے قبضے سے بارود اور دیگرمواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار دہشتگرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے انکشاف کیا ہے کہ ا س کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ وہ گوجرانوالہ میں حساس مقامات کو نشانہ بنا نا چاہتا تھا۔ تاہم پولیس نے زیر حراست کو ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -