’کیا تمہیں یاد ہے کالج میں تم نے میری چھاتی پر۔۔۔‘ لڑکی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکے کو ایسی بات کہہ دی کہ طوفان برپاہوگیا، وہ کام کردیا جو آج تک کسی پاکستانی لڑکی نے نہ کیا تھا

’کیا تمہیں یاد ہے کالج میں تم نے میری چھاتی پر۔۔۔‘ لڑکی نے سوشل میڈیا پر ...
’کیا تمہیں یاد ہے کالج میں تم نے میری چھاتی پر۔۔۔‘ لڑکی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکے کو ایسی بات کہہ دی کہ طوفان برپاہوگیا، وہ کام کردیا جو آج تک کسی پاکستانی لڑکی نے نہ کیا تھا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ’می ٹو‘ مہم کا سلسلہ دنیا بھر میں چل نکلا ہے اور ہمارے ہاں بھی جنسی ہراس میں ملوث مردوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اس حوالے سے کئی ہنگامہ خیز انکشافات سامنے آ چکے ہیں مگر حال ہی میں مریم نامی طالبہ نے ایک سابق کلاس فیلو کی ناقابل یقین بے حیائی کا پول کچھ اس انداز سے کھولا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر گویا ایک طوفان آ گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”حمزہ زعیم، تمہیں یاد ہے جب ایک دن تم نے میری چھاتی پر ہاتھ رکھ دیا تھا؟“

مریم کا مزید کہنا تھا کہ ”جب اس نے یہ بے حیائی کی تو میں سوچنے لگی کہ شاید اس میں بھی میرا ہی قصور ہے کیونکہ میں کافی کھلے ذہن کی لڑکی ہوں۔ بہرحال، میں اس کے پاس گئی اور کہا ’حمزہ جس طرح تم نے مجھے چھوا مجھے یہ بات پسند نہیں آئی۔ تم آئندہ ایسا مت کرنا‘ مگر اس کا جواب تھا ’تم شکر کرو کہ میں ان لڑکوں جیسا نہیں ہوں جو تمہاری پتلون تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور اب جبکہ تم نے بتادیا ہے کہ تمہیں یہ بات پسند نہیں تو میں بار بار ایسا کروں گا۔“

مریم کی جانب سے یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد کئی اور لڑکیوں نے بھی اسی لڑکے کے متعلق افسوسناک انکشافات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردئیے۔ ایک اور لڑکی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بدقماش لڑکے کی تصویر بھی پوسٹ کر دی اور لکھا کہ” حمزہ زعیم جو کہ CEDARکالج کا طالبعلم ہے متعدد لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرچکا ہے۔ یہ اس کی تصویر ہے اور اس نے لڑکیوں کو ہراساں کرنا تسلیم بھی کیا ہے۔ CEDARکالج کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -