ماں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایسی متنازعہ ترین تصویر لگادی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا کیونکہ انہوں نے ایک مرد کی۔۔۔

ماں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایسی متنازعہ ترین ...
ماں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایسی متنازعہ ترین تصویر لگادی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا کیونکہ انہوں نے ایک مرد کی۔۔۔

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور پاکستانی ماڈل و اداکارہ حنا الطاف نے مدرز ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک عجیب تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی ایک ایسی کہانی بھی شیئر کر دی کہ جس نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ سا کھڑا کر دیا ہے۔ 

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق حنا الطاف نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’’آج کے دن جبکہ ہر کوئی اپنی ماں کی تصویر شیئر کررہا ہے میں اپنی کلائی پر لکھے ایک شخص کے نام کی تصویر شیئر کررہی ہوں، جس نے زندگی کے ہر موڑ پر کسی بھی خونی رشتے سے بڑھ کر میری مدد کی۔ ہیپی مدرز ڈے، اس شخص کے لئے جس نے تاریک ترین اوقات میں میری تاریک ترین خامیوں کے باوجود مجھے گلے لگایا۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں اور میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ تم جیسا شخص میری زندگی میں ہے جو ماں اور باپ سے بھی بڑھ کر ہے۔ عالم، تم میرے لئے ہیرو ہو۔‘‘

اب اس تصویر اور ایسی بات کا کیا مطلب ہوا، بس یہی بات سوشل میڈیا پر موضوع محض بن گئی ہے۔ ایک تو مدرز ڈے پر کسی مرد کی تعریف و توصیف اور پھر تصویر بھی ایسی کہ جو دیکھنے والوں کو کچھ نا کچھ کہنے پر مجبور کر دے۔ بس تو ہر کوئی اس معاملے پر اپنی رائے دیتا نظر آتا ہے، مگر اکثر حنا کو ہی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -