نجم سیٹھی نے اپنی بیگم جگنو محسن کے لئے وہ کام کردیا جو کوئی پاکستانی مرد نہیں کرتا، جان کر ہر بیوی داد دینے پر مجبور ہوجائے گی

نجم سیٹھی نے اپنی بیگم جگنو محسن کے لئے وہ کام کردیا جو کوئی پاکستانی مرد ...
نجم سیٹھی نے اپنی بیگم جگنو محسن کے لئے وہ کام کردیا جو کوئی پاکستانی مرد نہیں کرتا، جان کر ہر بیوی داد دینے پر مجبور ہوجائے گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی اپنی فیملی کے محبت بھرے رشتوں کی کہانی سناتی خوبصورت تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں البتہ حال ہی میں انہوں نے اپنے واٹس ایپ فیملی گروپ سے ایک ایسا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے کہ جس نے ہر کسی کے دل کو چھو لیا ہے۔ اس سکرین شاٹ میں نجم سیٹھی اپنی اہلیہ جگنو محسن سے مخاطب دکھائی دیتے ہیں اور پتا چلتا ہے کہ انہوں نے اظہار محبت کے طور پر جگنو کے لئے کچھ ایسا بھی کر ڈالا ہے جو ہمارے ہاں کم ہو شوہر اپنی بیویوں کے لئے کر پاتے ہیں۔ واٹس ایپ چیٹ میں پہلے جگنو محسن بتاتی ہیں ’’میں برٹش ائیرویز سے ڈبلن کے لئے روانہ ہوچکی ہوں ، عون زیدی تمام وقت میرے ساتھ ہوں گے۔ میرا برطانیہ کا نمبر وہاں بھی کام کرے گا۔‘‘ اس کے جواب میں نجم سیٹھی لکھتے ہیں ’’میں نے تکیوں کے غلاف اور بستر کی چادریں دھودی ہیں، ہر چیز کو سلیقے سے تہہ کرکے رکھ دیا ہے، سب کچھ بہترین ہے، تمہاری آمد کے لئے۔‘‘

محبت کا اظہار باتوں میں تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن عملی طورپر اظہار محبت کی ایسی خوبصورت مثال کم کم لوگ ہی پیش کر سکتے ہیں۔ یہ تو وجہ ہے کہ میرا سیٹھی کی اس پوسٹ کو پاکستانی سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -