گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

  



گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر ہونے والے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کے دفعات درج کی گئی ہیں۔ گوادر فائیو سٹار ہوٹل حملے میں پانچ افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /گوادر