سندرانڈسٹریل میں بجلی کاشارٹ فال جلد ختم کرینگے‘ چیئرمین نیپرا

سندرانڈسٹریل میں بجلی کاشارٹ فال جلد ختم کرینگے‘ چیئرمین نیپرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے وائس چیئرمین رحمت اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بجلی کا شارٹ فال ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گئے تاکہ انڈسٹریلائزیشن کے عمل میں تیزرفتاری آسکے۔وہ وفاقی دارلحکومت میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے چئیرمین شعیب زاہد ملک، ڈائریکٹرز ساجد سلیم منہاس، شاہدحسین تاڑر اور پیڈمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی سے کہا گیا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ جو کہ پیڈمک کا ماتحت ادارہ ہے کہ موجودہ 104میگا واٹ کے لوڈ کو بڑھا کر 140میگا واٹ روزانہ بجلی کی فراہمی کے انتظامات کرے۔اس موقع پر چئیرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) شعیب زاہد ملک نے بتایا کہ پیڈمک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دے رکھی ہے جو کہ پراسیس میں ہے جبکہ نیپرا نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ لیسکو ضابطہ کی کاروائی مکمل کرے،پیڈمک کو روزانہ 36میگا واٹ بجلی کا اضافی لوڈ فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی کے مقابلہ میں ڈیمانڈ 25فیصد سے بھی زیادہ ہے اور سندر اسٹیٹ میں صنعتی یونٹوں کی تعدادبڑھنے کی رفتار اور موسم کی شدت میں اضافہ ہونے سے بجلی کی فراہمی کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -