دکانداررمضان المبارک میں مہنگائی سے گریز کریں : شوکت علی یوسفزئی

دکانداررمضان المبارک میں مہنگائی سے گریز کریں : شوکت علی یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اندر عوام کو اشیاءخوردونوش ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فراہم کو یقینی بنائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم کو زیادہ موثر بنانے اور چیکنگ کے عمل کو دن رات جاری رکھنے کی بھی ہداےت کی، اس سلسلے میں انہوں نے ادنزئی ، سمر باغ اور تیمر گرہ سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے مختلف بازاروں پر چھاپے مار کر گرانفروشوں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مختلف دکانداروںسے بھاری جرمانہ وصول کرکے جیل بھیج دیا ہے ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیلوں میں رمضان سستا بازار قائم کرنے کے علاوہ سپیشل مجسٹریٹ ،محکمہ فوڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے مجاز افسران کے ہمراہ روزمرہ اشیاءخوردنوش کے گوداموں پر چھاپے مارنے اور اشیاءخوردونوش کی اجناس کی قیمتوں اور معیار پر کھڑی نظر رکھنے کی واضح ہدایت کی ہے ۔