حکومت کا ٹیکس چوروں کی معلومات کے لئے ترکی سے رابطہ لیکن کیا جواب ملا ؟ یقین کرنا مشکل

حکومت کا ٹیکس چوروں کی معلومات کے لئے ترکی سے رابطہ لیکن کیا جواب ملا ؟ یقین ...
حکومت کا ٹیکس چوروں کی معلومات کے لئے ترکی سے رابطہ لیکن کیا جواب ملا ؟ یقین کرنا مشکل

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )نے ٹیکس چوروں کی معلومات کے لئے ترک حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں اور لوگوں کے بارے میں ترکی سے ڈیٹا مانگا ہے تاہم ترک حکام نے نامکمل کوائف پر پاکستان کو معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرلی  اور  ایف بی آر سے مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک حکام کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جن ٹیکس نادہندگان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی درخواست بھجوائی گئی ہے ان کے بینک اکاؤنٹس ، بینک ٹرانزیکشنز کی اگر کوئی تفصیلات ہیں تو شیئر کی جائیں، ان کے بارے میں مزید مخصوص بیک گراونڈ انفارمیشن فراہم کیا جائے اور جس مدت کے لئے معلومات درکار ہیں اس مدت کے بارے آگاہ کیا جائے، جن ٹیکس ائیرز کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ان ٹیکس سالوں سے آگاہ کیا جائے۔ترک حکام نے معلومات کی درخواست بھجوانے ایف بی آر کے افسر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز ڈاکٹر محمد اشفاق کی تصدیق بھی مانگی ہے۔ 

مزید : قومی /بزنس