سٹاک ایکسچینج میں مندی لیکن ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کی کتنی رقم ڈوب گئی؟ یقین کرنا مشکل

سٹاک ایکسچینج میں مندی لیکن ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کی کتنی رقم ڈوب گئی؟ ...
سٹاک ایکسچینج میں مندی لیکن ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کی کتنی رقم ڈوب گئی؟ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) کے ساتھ قرضوں کے معاہدے نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کھلبلی مچادی۔ کاروبار کے آغاز پر 511 پوائنٹس کی تیزی دکھانے والی مارکیٹ اچانک مندی کے دلدل میں دھنس گئی جس سے انڈیکس کی 34000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی، مندی کے سبب 85 اعشاریہ41فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 81 ارب 32 کروڑ 93 لاکھ 85 ہزار 888 روپے ڈوب گئے اور انڈیکس 3سال ایک ماہ کےکم ترین سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ممکنہ استحکام پر سرمایہ کاروں نے خریداری کی اور ایک وقت میں انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 227 پوائنٹس تک چلا گیا، لیکن جیسے ہی آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی وہ تفصیلات سامنے آئیں جس سے تجارت وصنعت اور معیشت براہ راست متاثر ہوسکتی ہیں ، انسٹیٹیوشنز، میوچل فنڈز، انفرادی ودیگر شعبوں کے سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت شروع کردی جو مارکیٹ میں مندی کی وجہ بنی۔

مزید :

بزنس -