جو رزق اللہ نے ہمیں عنایت کیا ہے اس میں سے اللہ کے بندوں پر بھی خرچ کیا جائے: محمد فیض ابو طیب

جو رزق اللہ نے ہمیں عنایت کیا ہے اس میں سے اللہ کے بندوں پر بھی خرچ کیا جائے: ...
جو رزق اللہ نے ہمیں عنایت کیا ہے اس میں سے اللہ کے بندوں پر بھی خرچ کیا جائے: محمد فیض ابو طیب

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں معروف پاکستانی سرمایہ کار اور صنعتکار شیخ سعید اور محمد فیض ابو طیب کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی ورکرز، تاجروں، سیاسی و سماجی اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی افطار ڈنر میں شریک تھی.

اس موقع پر معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے نعتیہ کلام پیش کیا اور لوگوں کے دلوں کو منور کیا جبکہ معروف صحافی عابد شعمون چاند نے بھی نعت رسول مقبول پڑھ کر ماحول کو پرنور بنا دیا، اس موقع پر شیخ سعید نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب میں مقیم ورکرز ہی ہماری اصل طاقت اور پہچان ہیں جھنوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار نبھایا ہے اور صبح و شام اپنا خون پسینہ بہا کر نا صرف اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں بلکہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں.

اس موقع پر فیض ابو طیب نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے افطار ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں اور یہ سب اللہ کی کرم نوازی کے سوا اور کچھ نہیں ہے، ہمیں چاہئیے کہ جو رزق اللہ نے ہمیں عنایت کیا ہے اس میں سے اللہ کے بندوں پر بھی خرچ کیا جائے تاکہ ایک جانب اللہ کے حکم کی بجاآوری ہو تو دوسری جانب رمضان المبارک کے مہینے میں مل بیٹھنے کا موقعہ بھی مل سکے، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عمائدین شہر کے ساتھ ساتھ ورکرز کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں،تقریب میں شریک افراد نے بھی میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف افطار ڈنر سے محظوظ بھی ہوئے۔

مزید : عرب دنیا