ستاروں کی روشنی میں آپ کا منگل کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا منگل کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا منگل کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

14مئی منگل۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت احتیاط برتیں۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لیں گے۔شریک حیات کے ساتھ اچھے تعلقات پیدا ہوں گے۔ کافی حد تک ذہنی سکون محسوس کریں گے۔

ثور

14مئی منگل۔ کاروباری مصروفیات بڑھیں گے۔ آمدن کیساتھ ساتھ اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ نجی امور میں دلچسپی رہے گی۔ گھریلو امور زیر بحث رہیں گے۔جذباتی معاملات میں احتیاط برتیں۔

جوزا

14مئی منگل۔ مالی لین دین میں محتاط رہیں۔ مالی بچت کی سکیموں میں رجحان ہوگا۔ سماجی ماحول خوشگوار ہو گا۔روز مرہ معمولات حسب سابق ہوں گے۔ رومانوی زندگی میں خوبصورتی آئے گی۔

سرطان

14مئی منگل۔ نئی سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور میں غفلت نہ برتیں۔ مخلص احباب کے ساتھ اپنے مسائل کے متعلق تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

اسد

13مئی پیر۔ کسی ادھورے کام کی تکمیل کر سکیں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شریک ہو سکیں گے۔ مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ اندرون خانہ معاملات میں مصروف رہیں گے۔

سنبلہ

14مئی منگل۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ نئی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ آپ کی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ جذبات پر قابو رکھیں۔کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔

میزان

14مئی منگل۔ گھریلو بہتری کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آپ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسرے آپ کے خیالات سے متفق ہو سکیں گے۔ تدبر و غور وفکر سے معاملات حل کریں۔

عقرب

14مئی منگل۔ دوستوں کے ساتھ کہیں دور کے روح افزا مقام پر سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔ صحت اور ملازمت کے امور بہتر ہوں گے۔ آپکی اصول پسندی آپ کو فائدہ دے گی۔

قوس

14مئی منگل۔ آپ گھر میں کوئی تبدیلی کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ کسی دوست کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروباری حلقوں میں آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے گا۔

جدی

14مئی منگل۔ شریک کار کا تعاون شامل حال رہے گا۔ خود کو کافی پر سکون محسوس کریں گے۔ آپ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں۔

دلو

14مئی منگل۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہوں گے۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ کوئی چھوٹی سی غلطی بڑی بھی بن سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ آپ مستقبل کے متعلق منصوبہ بند کر سکیں گے۔

حوت

14مئی منگل۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا۔ علمی و ادبی محافل میں شرکت کا موقع ملے گا۔ گھریلو امور میں سکون ہو گا۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم