پاکستان میں کام کرنیوالی وہ موبائل فون کمپنی جس کیخلاف نیب نے انکوائری شروع کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔

پاکستان میں کام کرنیوالی وہ موبائل فون کمپنی جس کیخلاف نیب نے انکوائری شروع ...
پاکستان میں کام کرنیوالی وہ موبائل فون کمپنی جس کیخلاف نیب نے انکوائری شروع کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے یوفون کیخلاف  مبینہ طور پر غیرقانونی نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (4جی/ایل ٹی ای) کی فراہمی سے متعلق انکوائری شروع کردی، اس انکوائری کیخلاف یوفون نے  اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق  گزشتہ ماہ نیب نے یوفون کے چیف ریگولیٹری ہیڈ نوید بٹ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی انتظامیہ کے خلاف پی ٹی ایم ایل / یوفون کو غیرقانونی طور پر 4 جی/ ایل ٹی ای سروس کی اجازت دینے سے متعلق انکوائری میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ  متعلقہ اتھارٹی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت ملزمان کی جانب سے کیے گئے جرم سے آگاہ ہے۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ انکوائری میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ’ پی ٹی ایم ایل /یوفون کو 4 جی /ایل ٹی ای سروس متعارف کروانے کی اجازت غیر قانونی طور پر ٹیکنالوجی نیوٹریلٹی کی نیلامی کے بغیر دی گئی‘۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یوفون نے کہا کہ نیب نے ان کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کردیا ہے ، بیورو  یوفون سے ایل ٹی ای سروس کی اجازت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو کہ پہلے سے موجود ہیں اور انہیں موبائل کمپنیوں کے ریگولیٹر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یوفون نے دعویٰ کیا کہ مذموم مقاصد کے تحت انکوائری کا آغاز کیا گیا اور عدالت سے طلبی کا نوٹس منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے نیب، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی