ماڈل و اداکارہ لائبہ خان کو شدید صدمہ پرس سے کمیٹی کے چار لاکھ چوری

ماڈل و اداکارہ لائبہ خان کو شدید صدمہ پرس سے کمیٹی کے چار لاکھ چوری
ماڈل و اداکارہ لائبہ خان کو شدید صدمہ پرس سے کمیٹی کے چار لاکھ چوری

  

لاہور (فلم رپورٹر)ماڈل و اداکارہ لائبہ خان کو شدید صدمہ چور نے ان کے پرس میں موجود کمیٹی کے چار لاکھ روپے نکال لئے۔ لائبہ خان نے کہاکہ اتنی امیر نہیں ہوں میں نے کمیٹیاں ڈال ڈال کر گھر اور گھر کا سامان بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز بھی ان کی چار لاکھ کی کمیٹی نکلی تھی جسے وہ لے کر آئی تھیں ابھی پیسے ان کے پرس میں موجود تھے شوٹنگ سے گھر واپسی پر انہیں پتہ چلا کہ ان کے پرس میں موجود کمیٹی کے چار لاکھ روپے موجود نہیں ہیں جس پر وہ سکتہ میں آگئیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ کمیٹی ان کی جمع پونجی تھی جسے انہوں نے بہت بچت کرکے جمع کیا تھا مگر کسی ناعاقبت اندیش نے انکی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ فنکاروں نے بھی لائبہ خان کے اس بڑے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

لائبہ خان کا کہنا ہے کہ اب وہ کس پر شک کا شبہ کریں کیونکہ شوٹنگ پر اور ان کے گھر میں کافی لوگ موجود تھے اب اگر میں پولیس میں رپورٹ کرواتی ہوں تو مجھے کسی پر شبہ کا اظہار بھی کرنا ہو گا۔لائبہ خان نے مزید کہاکہ اگر کسی نے میرے ساتھ یہ مذاق کیاہے تو میں اس سے اپیل کرتی ہوں کی ایسا مذاق بالکل اچھا نہیں ہوتا میری رقم مجھے واپس دے کر مجھے پریشانی سے بچائے وگرنہ میں نے پولیس میں رپورٹ کرکے سب کا نام لکھوانا پڑے گا۔

مزید : تفریح