”میں جانتا ہوں کہ ہمارے باﺅلرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی مگر۔۔۔“ سرفراز احمد نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

”میں جانتا ہوں کہ ہمارے باﺅلرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی مگر۔۔۔“ سرفراز ...
”میں جانتا ہوں کہ ہمارے باﺅلرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی مگر۔۔۔“ سرفراز احمد نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے باﺅلرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور حوصلہ انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

سرفراز احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”میں جانتا ہوں کہ ہمارے باﺅلرز کی کارکردگی بہتر نہیں رہی لیکن وہ دنیا کی کسی بھی تگڑی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔“

سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے بلے بازوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جو ہمارے لئے بہت ہی مثبت اشارہ ہے اور انہیں اگلے میچوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔“

کپتان نے خاص طور پر سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت اطمینان کی بات ہے کہ فخر زمان فارم میں واپس آ گئے ہیں کیونکہ وہ ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

مزید : کھیل