اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کے احکامات کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ایک اور دبنگ حکم دیدیا

اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کے احکامات کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ایک اور دبنگ ...
اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کے احکامات کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ایک اور دبنگ حکم دیدیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اوردفاترپرچھاپے مارنےپرپابندی لگادی ۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہےکہ اگر کسی کا نام ٹیکس دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو تو ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی۔

اس کے علاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

مزید : بزنس