انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جیمز اینڈرسن کاﺅنٹی کرکٹ کے میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

36 سالہ جیمز اینڈرسن لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمپشائر کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔ لنکاشکائر کے سابق فاسٹ باﺅلر چیپل کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کے گھٹنے کی انتہائی نازک جگہ پر انجری ہوئی اور ہمیں نہیں معلوم کہ اس کی نوعیت کیا ہے مگر اسے ٹھیک ہونے میں چند روز ضرور لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھٹنے کا جو حصہ متاثر ہوا ہے وہاں تھوڑی بہت سوزش کے نتیجے میں بھی چلنا مشکل ہو جاتا ہے اور میرے خیال سے جیمز اینڈرسن کیلئے کچھ روز بہت تکلیف دہ ہوں گے۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 575 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باﺅلر ہیں جو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں جس کے باعث ورلڈکپ کیلئے میزبان انگلینڈ کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔

مزید : کھیل