”دھونی اتنا بھی عقلمند نہیں جتنا اسے بتایا جاتا ہے“ معروف بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

”دھونی اتنا بھی عقلمند نہیں جتنا اسے بتایا جاتا ہے“ معروف بھارتی سپنر کلدیپ ...
”دھونی اتنا بھی عقلمند نہیں جتنا اسے بتایا جاتا ہے“ معروف بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی تجاویز کئی مرتبہ غلط ثابت ہوتی ہیں اور کمنٹیٹر انہیں جتنا عقلمند بنا کر پیش کرتے ہیں، وہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی تجربہ کار کرکٹر کی نصیحت بھی بعض اوقات غلط ثابت ہو سکتی ہے لیکن کمنٹیٹرز اور میڈیا دھونی کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ آج تک ان کا کوئی فیصلہ غلط ہی نہیں ہوا حالانکہ ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا لیکن پھر اس حوالے سے بات نہیں کی جا سکی کیونکہ وہ زیادہ بات ہی نہیں کرتے۔

کلدیپ یادیو نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی اوورز کے درمیان صرف اس وقت بولتے ہیں جب وہ کچھ بتانا ضروری محسوس کریں۔ کلدیپ یادیو کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں متاثر کن کارکردگی نہیں رہی جس کے باعث انہیں لیگ کے آخری میچوں کیلئے ٹیم سے باہر بھی رکھا گیا۔ کلدیپ یادیو اور مہندرا سنگھ دھونی دونوں ہی 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے بھارتی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید : کھیل