”حسن علی اور شاداب خان کا کردار بہت اہم ہو گا کیونکہ۔۔۔“ فواد عالم نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

”حسن علی اور شاداب خان کا کردار بہت اہم ہو گا کیونکہ۔۔۔“ فواد عالم نے قوم کے ...
”حسن علی اور شاداب خان کا کردار بہت اہم ہو گا کیونکہ۔۔۔“ فواد عالم نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی اور شاداب خان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑی چند سالوں سے وہیں پر ہیں اور ان سے کارکردگی امید ہے کیونکہ وہ انگلینڈ کے مختلف شہروں کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں ہی چیمپینز ٹرافی جیتی اور اب وہ میگا ایونٹ سے کافی پہلے وہاں پہنچ چکے ہیںلہٰذا ماحول میں ڈھل جانے کیلئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ورلڈکپ سے پہلے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر قابو پا لے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ درمیانے اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلرز کی کمی ہے اور مجھے امید ہے کہ شاداب خان فٹ ہو کر ورلڈکپ کھیلیں گے۔ شاداب خان اور حسن علی کا کردار بہت اہم ہو گا کیونکہ وہ چیمپینز ٹرافی کے دوران بھی وکٹیں لیتے رہے اور مجھے یقین ہے کہ ورلڈکپ میں بھی وہ اپنا کردار نبھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بلے باز کو سنبھلنے کیلئے وقت نہ دینا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر بلے باز زیادہ دیر تک کریز ٹھہر جائے تو پھر ڈیتھ اوورز میں اسے آﺅٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حتیٰ کہ آج کل کی کرکٹ میں تو بہترین سے بہترین باﺅلر کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید : کھیل