وہ ’پہیلی‘ جو آپ بوجھ لیں تو 3 لاکھ روپے انعام ملے گا

وہ ’پہیلی‘ جو آپ بوجھ لیں تو 3 لاکھ روپے انعام ملے گا
وہ ’پہیلی‘ جو آپ بوجھ لیں تو 3 لاکھ روپے انعام ملے گا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) قدیم تحاریر بھی کسی پہیلی سے کم نہیں ہوتیں جن کا مطلب کوئی ماہر ہی جان سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک تحریر فرانس کے ایک دورافتادہ علاقے میں ایک غار میں موجود پتھر پر لکھی ہوئی ہے جو 230سال قدیم ہے اور کوئی اس تحریر کا مطلب نہیں سمجھ سکتا۔ اب اس علاقے کی مقامی حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ جو شخص بھی اس تحریر کا مطلب بتائے گا اسے 2ہزار یورو (تقریباً 3لاکھ 18ہزار روپے)انعام دیا جائے گا۔

میل آن لائن کے مطابق پتھر پر کندہ یہ تحریر 20سطروں پر مشتمل ہے۔ اس تحریر میں 2جگہ تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تحریر کے ساتھ پتھر پر ایک بحری جہاز اور دل کی تصاویر بھی بنی ہوئی ہیں۔اس تحریر میں فرانسیسی اوردیگر یورپی زبانوں کے حروف استعمال کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس پہیلی نما تحریر کو پڑھنے کا مقابلہ شروع ہو چکا ہے جو نومبر تک جاری رہے گا۔ اب تک ہزاروں لوگ اس مقابلے میں شرکت کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ یہ غار فرانس کے شمال مغربی علاقے برٹنی (Brittany)میں واقع پلوگیسٹل ڈاﺅلس (Plougastel-Gaoulas)نامی کمیون میں موجود ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس