’میں تمہارا انڈرویئر پکڑلوں گا‘ فلپائن کے صدر نے خاتون سیاستدان کو ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا
منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے اپنی دریدہ دہنی کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت کئی عالمی رہنماﺅں کو غلیظ گالیوں سے نوازا اور اکثر ایسے الفاظ استعمال کرتے رہتے ہیں جو کوئی ذی ہوش سرعام بولنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں انہوں نے سرعام فلپائن کی ایک خاتون میئر کے ساتھ اظہارمحبت کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ ”تم میرے ساتھ بھاگ چلو اور میں تمہیں تمہارے انڈرویئر سے پکڑ کر رکھوں گا تاکہ تم مجھے چھوڑ کر نہ چلی جاﺅ۔“
میل آن لائن کے مطابق صدر روڈریگو نے یہ بات فلپائنی قصبے گارشا ہرنینڈیز کی میئر ٹیٹا باجا گیلنٹس (Tita Baja-Gallantes)کو ایک انتخابی ریلی کے دوران کہی۔ فلپائن میں عام انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے صدر روڈریگو اپنی پارٹی کے دیگر لوگوں کے ساتھ ریلیوں اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر روڈریگو نے ٹیٹا باجا سے کہا کہ ”تم حقیقت میں بہت خوبصورت ہو۔ اگر میں ہوتا تو کبھی تمہارے ساتھ رشتہ ختم نہ کرتا۔“
یہ بات سن کر ہجوم نے تالیاں بجانی شروع کر دیں جس پر صدر روڈریگو نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ”تم میرے ساتھ بھاگ چلو اور جب تم مجھے چھوڑنے لگو گی تو میں تمہارے انڈرویئر سے پکڑ کر تمہیں روک لوں گا اور چھوڑوں گا نہیں خواہ تمہارا انڈرویئر پھٹ جائے۔ تم ہو ہی اتنی خوبصورت۔“