چین نے امریکی معیشت کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اُٹھالیا

چین نے امریکی معیشت کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اُٹھالیا
چین نے امریکی معیشت کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اُٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اب تک اربوں ڈالر کی چینی مصنوعات کے ٹیرف میں اضافہ کرکے چینی معیشت کو دھچکا پہنچا چکا ہے اور اب چین نے بھی جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی معیشت کو شدید جھٹکا دے دیا ہے۔ شنگھائسٹ کے مطابق چین نے بھی امریکہ کی 60ارب ڈالر کی مصنوعات کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب ان امریکی مصنوعات پر چین میں بھاری ٹیکس عائد ہو جائے گا اور نتیجتاً ان کی فروخت کم ہو کر رہ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین کی طرف سے امریکہ کی 2ہزار 493مصنوعات پر 25فیصد، 1ہزار 78مصنوعات پر 20فیصد، 974مصنوعات پر 10فیصد اور 595مصنوعات پر 5فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔ چین کی طرف سے یہ اقدام امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس اضافے میں امریکہ نے سینکڑوں چینی مصنوعات پر ٹیرف میں 10سے 25فیصد اضافہ کر دیا تھا۔