سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے
سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث فی تولہ سونا 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1298 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونا 700روپے مہنگا ہو کر 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 60 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 880 روپے ہے۔

مزید : بزنس