سری لنکابھی بھارت کے نقش قدم پر ، پرتشدد کارروائیوں میں مسلمانوں کو شہید کیا جانے لگا

سری لنکابھی بھارت کے نقش قدم پر ، پرتشدد کارروائیوں میں مسلمانوں کو شہید کیا ...
سری لنکابھی بھارت کے نقش قدم پر ، پرتشدد کارروائیوں میں مسلمانوں کو شہید کیا جانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میںبھی مسلمانوں کے خلاف بھارت کی طرز پر کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ، پرتشدد کارروائیوں میں ایک مسلمان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ایک مسلمان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، حکومتی وزیر روف حکیم کے مطابق جن کا تعلق مسلم کانگریس نامی سیاسی جماعت سے ہے۔ اس سیاسی جماعت کی حکومتی پارٹی میں بھی شمولیت ہے۔
حکیم رﺅف کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے پیر تیرہ مئی کو ایک مسلمان شخص کو شمال مغربی سری لنکا میں قتل کیا۔ اس کے علاوہ درجنوں دکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیااور کئی مساجد کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیاہے۔ ان حملوں میں مسیحی کمیونٹی اور سری لنکن کی اکثریتی سنہالی آبادی کے افراد شامل ہیں۔ سری لنکن حکومت کی جانب سے شمال مغربی صوبہ میں کرفیو کانفاذ کیا گیاہے ۔