فرانس میں ہم جنس پرستوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا

فرانس میں ہم جنس پرستوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا
فرانس میں ہم جنس پرستوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں ہم جنس پرستوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، 2018میں ہم جنس پرستوں پر ریکارڈ حملے کئے گئے ہی۔

غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق فرانسیسی ہم جنس پرستوں کو 2018 میں ریکارڈ حملوں کا سامنا کرناپڑاہے ، ہم جنس پرستوں کی ایک تنظیم ایس او ایس ہوموفوبی نے اپنی ایک رپورٹ میں ان حملوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے گزشتہ برس کو ہم جنس پرستوں کیلئے ایک تاریک سال قرار دیاہے ۔

2018میں ہم جنس پرستوں پر 231 حملے کئے گئے جبکہ 2017 میں ان حملوں کی تعداد 188 تھی۔ اس طرح 2018 میں ان حملوں میں 66فیصد اضافہ ہوا ۔ ایس او ایس ہوموفوبی نے ان حملوں کے حوالے سے انیس سو سے زائد افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں۔ ان حملوں میں ہم جنس پرستوں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، ناپسند کرنے اور ڈرانا اور دھمکیاں دینا شامل ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس