پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے میچ کا فیصلہ آگیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے میچ کا فیصلہ آگیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے میچ کا فیصلہ آگیا

  

برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن )پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میںانگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔قومی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنائے تھے جو انگلینڈ نے با آسانی 44ویں اوور میں 4وکٹوں  کے نقصان پر مکمل کرلیے ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق کی 131گیندوں پر 151رنز کی شاندار اننگز بھی کام نہ آسکی ۔

برسٹل میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 2سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،بابر اعظم بھی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 15سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیالیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ 41سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔سرفرازاحمد 27،آصف علی 52،عماد وسیم 22اور فہیم اشرف 13رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کے باولر واکس نے 10اوورز میں 67رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں ،کیورن نے 10اوورز میں 74رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں ۔

قومی ٹیم کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے شروع سے ہی پاکستانی باولرز پر چڑھائی کر کے رکھی ۔انگلینڈ کی جانب سے تمام بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا ۔جیس رائے 76،بریسٹو 128،جوئے روٹ43اور بین سٹوکس 37سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید : کھیل